15 مئی 2012 - 19:30

شام ميں مزيد مسلح باغيوں نے سيکورٹي فورس کے سامنے ہتھيار ڈالے ہيں-

ابنا: شام کے ٹي وي چينل کي رپورٹ کے مطابق چوبيس مسلح باغيوں نے حمص کے تل کلخ نامي علاقے ميں خود کو سيکورٹي فورس  کے حوالے کر ديا جنہيں   ، دوبارہ مسلح کارروائياں نہ کرنے کے تحريري عہد کے بعد رہا کر ديا گيا -

گزشتہ دوشنبے کو بھي حمات صوبے ميں ايک سو بہتر اور طرطوس ميں بيس باغيوں نے سيکورٹي فورس  کے سامنے ہتھيار ڈالے تھے - حاليہ دنوں ميں شام ميں مسلح باغيوں کي جانب سے ہتھيار ڈالنے کے عمل ميں تيزي آئي ہے –

شام ميں مسلح باغي کچھ عرب اور مغربي ممالک کي حمايت سے سن دو ہزار گيارہ سے  بد امني پھيلا رہے ہيں اور ان کا مقصد اس ملک ميں غير ملکي مداخلت کے لئے مناسب حالات پيدا کرنا ہے. .......

/169